نیب کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے: خواجہ سعد رفیق

رسائی نیوزاسلام آباد:سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے طریقہ کارمیں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آج بھی نیب کے ملزمان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، نیب کے سیل میں کیمرے انسانی حقوق اورملزمان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں اورجب بھی موقع ملا کیمرے ہٹوائیں گے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواجہ سعدرفیق پیش ہوئے اورکہا کہ رات کو نوٹس ملا ہے، میرے وکیل کامران مرتضیٰ کوئٹہ میں ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل کامران مرتضیٰ کب تک آئیں گے جس پرخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آ پ کو اس کیس میں جلدی تو نہیں ہے جس پرسعد رفیق نے کہا کہ مجھے کیس کے حوالے سے جلدی نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں