نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش

نیب لاہور میں گرفتار شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ان کے دونوں بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔ سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثوں، رمضان شوگر مل کا قومی خزانے سے نالہ بنوانے اور صاف پانی کمپنی میں غیر ضروری مداخلت پر سوالات کئے جس پر حمزہ شہباز دو گھنٹے سے زائد نیب کی ٹیم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے – نیب کی ٹیم نے حمزہ کو مزید ایک سوالنامہ تھما دیا جس کا جواب ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں