نیب نےایل این جی سیکنڈل میں ایک بار پھرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

رسائی نیوزراولپنڈی:نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعرات 7 مارچ کو تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں سابق وزیراعظم کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے وقت اپنے ساتھ سوالات کے جوابات بھی لائیں۔نیب کی ٹیم نے گزشتہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی کو سوالنامہ دیا تھا جس کے جواب 28 فروری تک جمع کرانا تھا مگر شاہد خاقان عباسی نے مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے اس لیے انھیں اب دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں