نیب حکام نے مہنگے انجن خریدنے کے اسکینڈل میں ریلوے کے 3 افسران آج نیب طلب

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:نیب کی جانب سے چیف لوکو شاہد عزیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر ماجد بیگ اور طارق خان کو طلب کیا گیا ہے، ان افسران پرالزام ہے کہ انہوں نے مہنگے انجن خریدنے میں تعاون کیا تھا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر قومی خزانہ پر 21 ارب 60 کڑوڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے،خواجہ سعد رفیق نے اپنی وزرات کے دوران 55 لوکوموٹیوز 26 ارب 40 کروڑ میں خریدنے کی منظوری دی تھی۔ سابق وفاقی وزیر نے چائنا سے ایک لوکوموٹیو 48 کروڑ میں خریدا جبکہ ہمسایہ ملک میں وہی 24 کڑور کا ہے۔ ذرائع کے مطابق لوکو موٹیوز کی مہنگی خریداری میں ریلوے کے تین افسران بھی ملوث ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں