نیازی سرکار پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے: بلاول بھٹو

رسائی نیوزکراچی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک سفر سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف غیر قانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وتیرہ ہے -عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے اور جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں