نوبل انعام کا حقدار نہیں، مسئلہ کشمیر حل کرنیوالا ہی اس ایوارڈ کا اہل ہوگا :وزیر اعظم عمران خان

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے میں نوبل انعام کاحق دار نہیں، نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو مسئلہ کشمیر حل کرے گا۔ انہوں نے کہا جو عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے وہی اس ایوارڈ کا حق دارٹھرے گا، برصغیر میں انسانی ترقی، امن کو راستہ دینے والا نوبل پرائز کا صحیح اہل ہوگا۔واضع رہےوزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں