نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف اپیل قابل سماعت قرار

رسائی نیوز اسلام آباد:شریف خاندان کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ابھی نیب کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور نہیں کی، نیب کی جانب سے ابھی تک تسلی بخش جواب نہیں ملا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے طویل بحث کی، خواجہ حارث نے لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نیب کی درخواست منظور کر رہے ہیں، مناسب ہوا تو لارجر بینچ تشکیل دیں گےجس میں فوجداری قانون کے بڑے جج صاحبان کو شامل ہونا چاہیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں