نوازشریف کی درخواست ضمانت پراسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:نوازشریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفوری سماعت نہیں ہوسکتی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی، نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اپیلوں کے ساتھ سنی جائے گی۔نوازشریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں