نوازشریف کی بیماری پرخودلیگی رہنماسیاست کررہےہیں : عثمان ڈار

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی سیالکوٹ:وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے نوازشریف کی بیماری پرخودلیگی رہنماسیاست کررہےہیں، کیاصرف وہ ڈاکٹرپسند آئیگاجومیاں صاحب کاعلاج بیرون ملک تجویزکرے، کیاپورےپاکستان کےڈاکٹرزاوراسپتالوں میں نوازشریف کاعلاج ممکن نہیں۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا ڈاکٹرز طبعیت میں بہتری بتائیں تولیگی رہنماؤں کےبلڈپریشرلوہونےلگتےہیں، 30سال تک حکمرانی کےباوجودبیرون ملک علاج کا مطالبہ شرمناک ہے، وزیراعظم عمران خان زخمی ہوئےتوان کاعلاج بھی پاکستان میں ہوا، نوازشریف کےاپنےسمدھی علاج کےنام پرملک سے مفرور ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں