نوازشریف کو کچھ ہوا توعمران خان ذمہ دار ہوں گے: شہباز شریف

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے لے، بڑے بھائی کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، سابق وزیراعلی پیجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، بطور دس سال وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری خزانے سے ایک روپے بھی تنخواہ نہیں لی اور نہ سرکاری گاڑی استعمال کی، علاج معالجے کے لیے بھی جیب سے پیسے ادا کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں