نوازشریف سے والدہ اور بیٹی مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور: نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز ان سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز والد کے لیے گھر سے کھانا بھی ساتھ لے کر آئیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپ جیل میں ملاقات کے لیے شریف خاندان کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔ سابق وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ان رہنماؤں کو اب تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں