نان ایکسپورٹ صنعتوں کی گیس بند کرنا سمجھ سے باہر ہے، زبیر موتی والا

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے نان ایکسپورٹ صنعتوں کی گیس بندش کو سمجھ بالاتر اقدام قرار دیدیا۔ کراچی سے جاری بیان میں زبیر موتی والا نے کہا کہ نان ایکسپورٹ صنعتوں کی گیس بند کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس معاہدے کے تحت گیس سپلائی کرنے کا پابند ہے، سندھ میں سب سے زیادہ گیس پیداوار کے باوجود گیس کا بحران ہے۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین نے مزید کہا کہ نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں