نامور پاکستانی اداکار شان کا پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا خیرمقدم

رسائی نیوزویب ڈیسک:گزشتہ روزوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا سینما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کے بعد اب کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔اداکارشان نے پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاؤسز بنائے، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں