ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت معافی مانگ لی

رسائی نیوزویب ڈیسک: کنگنا رناوت نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور عامر خان کو ان کی فلم’’منی کارنیکا‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فلم ’’راضی‘‘کے وقت عالیہ بھٹ کو فون کرکے ان کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا لیکن عالیہ بھٹ نے میری فلم’’منی کارنیکا‘‘کے لیے کچھ بھی نہیں بولا۔ایک اور انٹرویو میں کنگنا نے کہا عالیہ میری فلمیں دیکھتے ہوئے اتنا خوف کیوں محسوس کررہی ہیں، میں عالیہ کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ انہیں خواتین پر بننے والی فلموں کی حمایت کرنی چاہیے اگر وہ ان فلموں کے لیے اپنی آواز نہیں اٹھاتیں تو مجھے لگتا ہے وہ کرن جوہر کی کٹھ پتلی ہیں اور ان کی تمام کامیابی کرن جوہر کے مرہون منت ہے لہٰذا میں انہیں ایک کامیاب اداکارہ نہیں مانتی۔عالیہ بھٹ سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے نہایت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کنگنا مجھے ناپسند نہیں کرتیں۔ میرا ارادہ کنگنا کو ناراض کرنا نہیں تھا اور ناہی میں نے جان بوجھ کر ان کا دل دکھایا ہے لیکن میں پھر بھی کنگنا سے معافی مانگتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں