ناموربالی ووڈ اداکارسنجے دت کا سوشل میڈیا پراپنی بیٹی اقراکے لئے جذباتی پیغام

رسائی نیوزویب ڈیسک:بھارت میں گزشتہ روز بچیوں کا دن ’’نیشنل گرل چائلڈ ڈے‘‘ منایا گیا۔ یہ دن بھارت میں لڑکیوں کی خود مختاری، تعلیم، صحت، ان میں شعور اجاگرکرنے اوران کے حقوق کے لیے منایا جاتا ہے۔اس موقع پر بالی ووڈ کے منا بھائی سنجوبابا نے اپنی بیٹی اقرا کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اوربطور والد اپنی اور تمام بیٹیوں کے لیے نہایت جذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’میری بیٹی میراسب سے قیمتی خزانہ ہے، میری دعا ہے دنیا میں موجود ہربچی کو وہی محبت، پیار اوردیکھ بھال ملے جن کی وہ حقدار ہیں۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں