نئے پاکستان میں صرف اور صرف قانون چلے گا:شہریار آفریدی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: اسلام آباد میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ 380 کے قریب پاس آؤٹ نوجوانوں کو وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد دیتے ہیں، جب بھی غیر یقینی صورتحال ہو فرنٹ لائن پر پولیس کردار ادا کرتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہریارآفریدی نے کہا کہ جب چارج دیا گیا تو وزیراعظم نے کہا کہ اہم ذمہ داری ہے اللہ کے علاوہ کسی سے مت ڈرنا، ہم وفاقی پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، دنیا مثال دے گی، ہم نے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کومنشیات کی لت سے پاک کریں گے، با اثر لوگ منشیات استعمال اور پشت پناہی کرتے ہیں، پاکستان میں صرف اور صرف قانون چلے گا، نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔ وزیر مملک برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے قبضہ کی زمین کا ایک ایک ذرہ واگزار کرائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکا کیا گیا، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ پر تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں