نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعرے سے گونج اٹھا

رسائی نیوزویب ڈیسک:نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکالنے میں ناکام رہا، اب تو بھارت کے اندر بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے ہیں۔ راجستھان میں نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں عوام نے پاکستان کے حق میں نعرے لگا دیئے۔ پاکستان سے پیار کے ہر طرف نعروں کے بعد مودی سرکار کو ضرور امن کے لئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ انڈین شہریوں کی پاکستان سے محبت، تعصب پسند بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ماضی کی طرح اس بار بھی انہوں نے ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر زہر اگلنا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں