میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات مزید تیز کی جائیں، چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال

رسائی نیوز اسلام آباد:چیئرمین نیب سے ڈی جی لاہور شہزاد سلیم کی ملاقات، بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی، اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایات جاری کیں کہ اہم کیسز کی تحقیقات مزید تیز کی جائیں۔ چئیرمین نیب نے اہم کیسز میں تحقیقات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”احتساب سب کا“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، نیب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ کرپشن ملک کیلئے کینسر کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں