میمو گیٹ کیس؛سپریم کورٹ نے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا

رسائی نیوز نمائند خصوصی اسلام آباد:چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی۔عدالتی معاون احمد بلال صوفی نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کا معاملہ ہے اس لیے عدالت کو پیش رفت سے بند کمرے میں آگاہ کریں گے۔ عدالت نے عدالتی معاون کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں