میری والدہ نے مجھے میرے والد کی شادی میں شرکت کے لیے تیاری میں مدد کی:سارہ علی خان

رسائی نیوز ویب ڈیسک:سارہ کے مطابق میری والدہ نے مجھے میرے والد کی شادی میں شرکت کے لیے تیاری میں مدد دی، بہت سارے لوگوں کا خیال ہوگا کہ کرینہ عجیب ہیں یا میری والدہ عجیب ہیں، لیکن یہ سب بہت آرام دہ تھا۔ ہر کوئی میچور تھا اور یہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے۔’ہر کوئی مجھ سے اپنے تعلق کے بارے میں بہت واضح تھا۔ اس میں کوئی کشمکش نہیں تھی، کرینہ نے خود کہا کہ دیکھو تمہاری ایک بہت اچھی ماں ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہم دوستوں کی طرح رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے بھی کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ ‘یہ تمہاری دوسری والدہ ہیں’ یا انہوں نے کبھی صورتحال کو میرے لیے غیر آرام دہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔ سارہ کے مطابق وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کے والدین اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہیں اور اب ان کے ‘2 پرسکون گھر ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں