مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے اس سے اچھی ٹیکسیشن کیاہوگی : فواد چوہدری

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایک فون اپنے ساتھ لاسکتے ہیں تاہم اضافی فون لانے پر ٹیکس عائد ہوگا۔ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کررہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا- فواد چوہدری نے کہا 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی۔ ٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔یاد رہے حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے سال بھر میں صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں