مڈٹرم انتخابات کا دور دور تک سوال نہیں، پانچ سال کا مینڈنٹ لیکر آئے ہیں مدت پوری کریں گے : گورنر پنجاب

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، نواز شریف کی صحت کے متعلق ہیلتھ بورڈ جو سفارشات کرے گا اسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان شکوے شکایت نہ ہونا خطرناک ہوتا ہے، تمام شکوے دور کریں گے، کسی بھی معاملے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی، ملک میں آئین اور قانون موجود ہے تمام فیصلے اسی کے تحت ہوں گے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں