مومنہ مستحسن کوصارفین نے ایک بار پھرآڑے ہاتھوں لےلیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:گزشتہ ماہ لیجنڈ اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانے ’’کوکو کورینا‘‘ کو نہایت خراب انداز میں پیش اور گانا برباد کرنے پر گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس تنقید سے مومنہ کا دل نہیں بھرا جب ہی تو ایک بار پھر انہوں نے ’’کوکو کورینا‘‘کو دوبارہ گا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ مومنہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’’کوکو کورینا‘‘ کو ایک بار پھر گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ویڈیو کیساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھاایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے گلوکارہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں