مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ٹیم کی جانب سے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو تحویل میں لے کرڈی این اے کے نمونے بھجوا دیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے والے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔ کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون کے دھبوں والا کرتا مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ افغان نژاد بچپن سے پاکستان میں مقیم ہیں، راولپنڈی پولیس نے احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں