موقع ملنے پر اپنی بہن کرینہ کے ساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہو گی:کرشمہ کپور

رسائی نیوزویب ڈیسک:ایک تقریب کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا اگر سکرپٹ مضبوط ہوا تو انہیں اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور کیساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا وقت کیساتھ ساتھ فلموں میں خواتین کے کردارمزید مضبوط ہوئے ہیں۔ کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں اگر اچھے اور مضبوط کردار نبھائے ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو باکس آفس پر کیا رسپانس ملا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل اور زبیدہ اور فضا جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے، ان فلموں کے کردار خواتین نے لکھے تھے۔ کرشمہ کپور نے کہا کہ اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں