موسم خراب : بارش، برفباری، زمینی رابطے منقطع، شاہراہ قراقرم بند

رسائی نیوز ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالا، سرگودھا، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، پنڈی بھٹیاں ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کے باعث کئی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم گزشتہ رات سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی ۔ مانسہرہ اور بٹگرام کی باؤنڈری پر واقع علاقہ چھتر پلین میں گزشتہ شام سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا اب تک ڈیڑھ کلومیٹر کے اس علاقے میں کہیں ایک اور کہیں3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں