موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے : گورنر سندھ

رسائی نیوزکراچی:خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے جب کہ پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سیاست سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے تحت خواتین کے حقوق اور احترام کو یقینی بنایا جارہا ہے، تعلیم یافتہ مائیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں