منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کی وفاقی وزرا فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ

رسائی نیوزاسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے اسلام آباد میں پیش ہوئے جہاں دونوں وفاقی وزراء سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ نمائندہ رسائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے ذیلی فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب سے زائد کی رقوم جمع کروائی گئی تھیں، اسی رقم سے بانی ایم کیو ایم کے لندن میں اخراجات بھی برادشت کیے گئے تھے۔ فروغ نسیم نے خدمت خلق فاونڈیشن میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے 15 لاکھ جمع کرائے تھے۔ یاد رہے ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرنے والوں کو خدمت خلق فاونڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں