منی لانڈرنگ سے بیرون ملک منتقل 700 ارب روپے کا سراغ لگالیا:مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر

رسائی نیوز اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر جانے والی رقم 700 ارب روپے سے زائد ہے، اس میں سوئس جائیدادیں شامل نہیں، سوئس حکومت اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے تفصیلات ملنے کے بعد یہ رقم بہت بڑھ جائے گی۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ دس ممالک میں کی گئی تفتیش کے مطابق 5.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کا سراغ لگالیا ہے جو 700 ارب روپے بنتے ہیں، اور یہ ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، منی لانڈرنگ اور مختلف غیر قانونی طریقوں سے یہ پیسہ پاکستان سے باہر لے جایا گیا ہے جس کے ذریعے باہر اثاثے اور جائیدایں بنائی گئی ہیں، ہم نے تمام بڑے مگرمچھوں کو نوٹس بھجوا دیے ہیں اور کچھ ممالک میں ان کے پیسے بھی منجمد کروا دیے ہیں، ان کے جوابات کے بعد باقاعدہ ریفرنسز فائل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں