منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا : اسد عمر

رسائی نیوز کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر کراچی چیمبر کے ممبران اور بزنس مین گروپ چئیرمین سراج قاس تیلی سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ایف بی آر کے ایس آر او کے اجراء کا اختیار ختم کردیا گیا ہے جب کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرے گی۔ بزنس مین گروپ چئیرمین سراج قاس تیلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158 پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور سندھ سے نکلنے والی گیس سے پہلے سندھ کی ضروریات کو پورا کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں