ملک کوجوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لیجانے کی اجازت نہیں: شہباز شریف

رسائی نیوزلاہور: میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، نواز شریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، بلا تاخیر عارضہ قلب سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سخت تشویش اور فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں، لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لیجانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف پاکستان کا فخر ہے، حکومت کے میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے، پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، کسی تاخیر اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی حکومت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں