ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں: اسد عمر

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: ایس ڈی پی آئی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، درآمدات و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے اور ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں، لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے انٹرا ریجنل ٹریڈ کی ضرورت ہے، بین العلاقائی تجارت کیلئے سیاسی گنجائش دے سکتے ہیں، پاکستان کے پاس آج ایک رہنما ہے جو رسک لیتا اور بولڈ پوزیشن لیتا ہے۔ اسد عمر نے امید ظاہر کی کہ ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں مسائل کا کوئی حل نکلے گا اور تجاویز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرے گا، میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی کمیونیکشن بہتر کرنے کیلئے کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں