ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں تیزی

اسلام آباد: ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں تیزی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 17,427 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور17,386یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 14.01 فیصد اور14.04 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 15,285یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور15,245یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست 2021 میں ملک میں 4,894 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور5,361 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں بالترتیب 21.52 فیصد اور18.71 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال اگست میں ملک میں 4,027 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور4,516 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جاری مالی سال کے دوران فئیٹ کے 6,580 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور6,686 یونٹس کی فروخت ہوئی، اسی طرح میسی فرگوسن کے 10,847یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور10,700 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ اورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں