ملک میں بجلی کا شاٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: ملک میں مطلع صاف ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ آٸیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1235 میگا واٹ اور کھپت 1120 میگاواٹ ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے، نجی شعبے کے بجلی گھر 7 ہزار میگاواٹ سے زاٸد بجلی پیدا کر رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ ہائیڈل جنریشن میں کمی اور ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں