ملک دشمن عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے: وزیراعظم عمران خان

رسائی نیوزاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز تربت میں دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں