ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے کہا ہے کہ پولیس سمیت دیگر تمام فورسز ملک و قوم کی محافظ ہیں پوری قوم پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے پولیس کے شہداء ہماری قوم اور ہمارے ملک کے ہیروز ہیں ہم سب اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں ان ہیروز کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلع بنوں پولیس کی جانب سے آڈیٹوریل ہال بنوں میں چار اگست” یومِ شہدائ” کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے پہلے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد اور ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کے ہال پہنچنے پر سلامی دستے نے انہیںسلامی دی تقریب سے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی نے بھی یوم شہداء کی مناسبت سے خطاب کیا اس موقع پر ایس پی کفایت وزیر,ایس پی ضیاء حسن,انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر,ملک سکندر حیات خان,پریس کلب بنوں کے صدر محمد عالم خان اور نیشنل پریس کلب بنوں کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم وزیر بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد اور ڈپٹی کمشنر محمد زبیرخان نیازی نے کہاکہ یوم شہداء پولیس منانا ایک احسن اقدام ہے جس کا مقصد نہ صرف پولیس کے ان افسروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اس ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم پولیس کے شہداء اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک مادر وطن پاکستان اور ہمارے محافظوں کی حفاظت فرمائے آخر میں تمام آفیسرز نے شہداء کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں