ملائیکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی پر تنقید پسند نہیں

رسائی نیوز ویب ڈیسک:ملائیکہ اروڑا نے اداکار ارباز خان سے طلاق لئے جانے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔ جب اداکارہ سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات اٹھانا پسند نہیں کرتیں اور نہ ہی جوابدہ ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت خوش اور زندگی کی خوشیوں کے مزے لوٹ رہی ہیں۔ اپنی گفتگو میں ملائیکہ اروڑا نے نہ تو ارجن کپور سے محبت کے حوالے سے اعتراف کیا اور نہ ہی ان سے شادی سے متعلق کوئی وضاحت کی تاہم وہ اپنی حالیہ زندگی سے بہت مطمئن نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں