مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپوٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت اجیت کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں