مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہوئے۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ نہتے عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کیخلاف جرم ہے اور اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں