مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروایاں جاری چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 نوجوانوں کو شہید کیا۔ جس کے بعد کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائر کھول دیے۔جس سے تین لڑکیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ بھارت کی طرف سے رچائے گئے پنچایتی انتخاب کے ڈرامے کے خلاف پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں