مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں صرف رواں ماہ کے دوران متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں 6 ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں