مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری 6 کشمیری شہید

رسائی نیوزویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے فائرنگ کرکے 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج اور مظاہرہ روکنے کے لیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں