مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی پر تشدد کاروائیاں جاری نوجوان اغوا کے بعد قتل

رسائی نیوز ویب ڈیسک :ضلع شوپیاں میں نامعلوم افراد نے ندیم منظور نامی 18 سالہ نوجوان کو گھر سے اغوا کیا تھا اور چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ضلع پلوامہ کے علاقے سے مل گئی۔ قتل بعد از اغوا کی یہ واردات اس وقت کی گئی جب اس ضلع میں قابض بھارتی فوج سرچ آپریشن کر رہی تھی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی دستے تعینات تھے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ اس ظالمانہ عمل کو چھپانے کے لیے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہی ہے، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اغوا کاروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں