مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت پرضلع بھرمیں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نےضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں