مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکا، 18 افراد زخمی

رسائی نیوزویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والا دھماکا گرینیڈ کا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں