مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی : پرویز مشرف

رسائی نیوزاسلام آباد:آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کےنام پیغام میں کہا وہ دن دورنہیں جب شہیدوں کالہورنگ لائےگا۔پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ظلم کوبہرحال فنا ہوناہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں ، بھارت کشمیر کو ترنوالہ نہ سمجھے، عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے، بھارت کشمیرپرزیادہ عرصہ تک غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا۔سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کشمیری اپنےخون سےآزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کےجذبہ وہمت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کےساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنےدورحکومت میں مسئلہ کشمیرکےحل کےقریب پہنچ چکےتھے، وہ دن دورنہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگےگھٹنے ٹیک دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں