مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 شہریوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد نہتے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جنہیں روکنے کے لیے بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ علاقے کی صورت حال اور عوامی غم و غصے کی لہر سے متعلق خبروں کو دبانے کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ کشمیر کے دوران مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں