مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی بربریت جاری مزید 2 کشمیری شہید

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں