مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ایک اورکشمیری شہید

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپوٹس کے مطابقکے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اورشہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ ضلع بھر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔بھارتی فوجی نے اس متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والا کشمیری نوجوان عسکریت پسند تھا جو آپریشن میں مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں