مغلیہ نایاب چشمے رواں ماہ کے آخر میں لندن میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے

ہیرے والے مغلیہ دور کےنایاب چشمے رواں ماہ کے آخر میں لندن کے نیلام گھر سوتھی بیز Sotheby’sمیں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے نیلام گھر سوتھی بیز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ چشمے 1890 کی دہائی کے مغل دور کےہیں جو 1.5 ملین سے2.5 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ، فروخت کے لیے پیش سے قبل ان کی نمائش اکتوبر میں پہلی بار ہانگ کانگ اور لندن میں کی جائے گی ۔ مشرق وسطی اور بھارت کے لیے سوتھی بیز کے چیئر مین ایڈ ورڈ گیبس نے کہا ہے کہ اس طرح کے چشمے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ چشمے کس نے لگائے تھے ، لیکن یہ ممکنہ طور پر مغلوں کے دور سے تعلق رکھتے ہیں ، اس خاندان نے 16 ویں اور 17 ویں صدی میں برصغیر پر حکمرانی کی اور بھرپور فنکارانہ اور تعمیراتی کاموں میں نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ جواہرات کا معیار اورخالص پن غیر معمولی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں